ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ : ضلع کے 6حلقوں کے امیدواروں کی قسمت اے وی بالیگا کالج کے اسٹرانگ روم میں محفوظ: کیسے ہوتی ہے ووٹوں کی گنتی  

کمٹہ : ضلع کے 6حلقوں کے امیدواروں کی قسمت اے وی بالیگا کالج کے اسٹرانگ روم میں محفوظ: کیسے ہوتی ہے ووٹوں کی گنتی  

Fri, 12 May 2023 20:00:09    S.O. News Service

کمٹہ:13؍ مئی (ایس اؤ نیوز ) 10مئی کو ہوئے اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کی گئی مشینوں کو افسران  کمٹہ کے اسٹرانگ روم میں محفوظ کیا۔ فی الحال ہر ایک اپنے اپنے حلقہ میں جتنے اور ہارنے والے امیدواروں کے ساتھ ریاست میں کس کی حکومت ہوگی کو لےکر اپنی اپنی گفتگو اور بحث میں مشغول ہیں۔ اور ہرایک کی نگاہ اسٹرانگ روم میں ہونے والی رائے شماری پر ٹکی ہوئی ہے۔

ضلع کے 6ودھان سبھاحلقوں کے سبھی ووٹنگ مشینوں کو محفوظ کرنے کےلئے کمٹہ کے اے وی بالیگا کالج میں اسٹرانگ روم بنایاگیا ہے۔ جہاں ووٹنگ کے بعد سبھی ووٹنگ مشینوں کو بحفاظت منتقل کیاگیاہے۔ سنیچر کو یعنی 13مئی کی صبح سے یہاں ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ اسٹرانگ روم کی سکیورٹی کےلئے پولس عملہ ، 2کے ایس آرپی ، سی آر پی ایف کے دستے تعینات طئے گئے ہیں۔ بیرونی ریاست کی پولس کو بھی سکیورٹی کےلئے نامزد کیاگیا ہے۔ اسٹرانگ روم کے اے وی بالیگا کالج کے اطراف 100میٹر تک امتناعی احکامات نافذ کئے گئے ہیں۔ ہر طرح کے حالات سےنمٹنے کےلئے سکیورٹی فورس کو تیار رکھاگیا ہے۔

ووٹوں کی گنتی کیسے ہوتی ہے؟:ضلع کے 6اسمبلی حلقوں کی ووٹنگ مشینیں اے وی بالیگا کالج میں اسٹرانگ روم کے نام سے بنائے گئے 6الگ الگ کمروں میں رکھا گیا ہے، وہیں متعلقہ حلقوں کے ووٹوں کی گنتی ہوتی ہے۔ ہر ایک روم میں 12ٹیبل لگائے گئے ہیں۔ ہلیال اور کمٹہ حلقوں میں فی کس 215پولنگ بوتھ ہیں ان دونوں حلقوں کی گنتی 18مرحلوں (راؤنڈ) میں مکمل ہوگی ۔ کاروار اور سرسی حلقوں میں بالترتیب 262اور264پولنگ بوتھ ہیں۔ ان دونوں حلقوں کی گنتی مکمل ہونے کےلئے 22راؤنڈ ہونگے۔ بھٹکل اور یلاپور حلقوں میں بالترتیب 248اور231پولنگ بوتھ ہیں یہاں 21اور20راؤنڈ میں گنتی اختتام کو پہنچے گی ۔

اس کے علاوہ پوسٹل ووٹوں کی گنتی کے لئے الگ الگ کمرے تشکیل دئیے گئےہیں۔ کاروار، کمٹہ، بھٹکل اور سرسی حلقوں کے لئے فی کس 4ٹیبل لگائے گئے ہیں ۔ یلاپور حلقے کے لئے 3، ہلیال کےلئے 2پوسٹل ووٹ ٹیبلوں پر ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ ہرایک پوسٹل  ووٹوں کی گنتی کےلئے ایک اضافی معاون انتخابی افسر،1کاؤنٹنگ افسر، دو گنتی کرنے والے معاون اور ایک مائیکرو آبزرور کو  نامزد کیاگیا ہے۔

جن ٹیبلوں پر ای وی ایم مشینوں سے گنتی ہوتی ہے وہاں 1انتخابی افسر، گنتی کرنے کے لئے ایک معاون، ایک مائیکروآبزرور ہونگے۔ ہر حلقہ کے 5پولنگ بوتھ کی وی وی پیاٹ مشینوں کے سلپ (ووٹ کی رسیدیں )کی گنتی کی جائے گی۔ ان پانچوں وی وی پیاٹ مشینوں کا انتخاب الیکشن افسران اپنے طورپر رینڈم کریں گے۔ قریب 700افسران اور عملہ ووٹوں کی گنتی کی مختلف کارروائیوں میں شریک رہےگا۔

پوسٹل ووٹ: 11مئی کو ملی اطلاعات کے مطابق بھٹکل سے 1765، ہلیال سے 795، کاروار سے 2662، کمٹہ سے 1896، سرسی سے 2284اور یلاپور سے 1230پوسٹل ووٹ موصول ہوئے ہیں۔


Share: